سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے لہٰذا اپنے نام اچھے رکھو۔“[سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2729]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2736] » اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4948] ، [ابن حبان 5818] ، [موارد الظمآن 1944]