سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، لوگوں کو نماز میں آسمان کی طرف نظریں اٹھائے دیکھا تو فرمایا: ”تم اس سے باز آ جاؤ ورنہ تمہاری آنکھوں سے بنائی جاتی رہے گی۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1337]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1339] » یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 428] ، [أبوداؤد 912] ، [نسائي 1183] ، [ابن ماجه 1045]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے جو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نہایت سختی سے روکا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس حرکت سے باز آ جاؤ گے ورنہ اللہ تعالیٰ تمہاری بینائی اچک لے گا۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1338]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح محمد بن بشر سمع من سعيد قبل اختلاطه، [مكتبه الشامله نمبر: 1340] » یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 750] ، [أبوداؤد 905] ، [نسائي 1192] ، [ابن ماجه 1044] ، [أبويعلی 2918] ، [ابن حبان 2284]
وضاحت: (تشریح احادیث 1336 سے 1338) اس حدیث میں نماز کے دوران آسمان کی طرف نظر اٹھانے پر سخت ترین وعید ہے اور وہ یہ کہ ہو سکتا ہے کہ الله تعالیٰ ان کی بینائی ختم کر دے، اس لئے نماز میں اس سے بچنا چاہئے۔