سيده ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں گئی تو وہ غسل فرما رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: ام ہانی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوش آمدید۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1045]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح البخاري، الصلاة، حديث: 357»