سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سب سے بڑا جھوٹا وہ ہے جو جھوٹی قسم اٹھائے، اور اصل میں بخیل وہ ہے جو سلام میں بخل کرے، اور سب سے بڑا چور نماز کا چور ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا: تفرد به المصنف بهذه التمام»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: لوگوں میں سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام میں بخل کرے، اور سب سے عاجز اور بے بس وہ ہے جو دعا کرنے سے بھی عاجز ہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1042]
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا و صح مرفوعًا: صحيح ابن حبان (ابن بلبان)، حديث: 4498»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوفًا و صح مرفوعًا