سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سب سے بڑا جھوٹا وہ ہے جو جھوٹی قسم اٹھائے، اور اصل میں بخیل وہ ہے جو سلام میں بخل کرے، اور سب سے بڑا چور نماز کا چور ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا: تفرد به المصنف بهذه التمام»
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1041
فوائد ومسائل: مذکورہ روایت کی سند ضعیف ہے اس کی سند میں فضیل بن سلیمان کثیر الخطا ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم آخری دونوں جملے دیگر طرق سے صحیح ثابت ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1041