سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیده فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں تو ان کی چال ایسی تھی جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چال ہو۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری بیٹی کو خوش آمدید۔“ پھر انہیں اپنے دائیں یا بائیں بٹھا لیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح البخاري، المناقب، حديث: 3624»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آواز پہچان کر فرمایا: ”اچھے اور عمدہ شخص کو خوش آمدید۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: «صحيح: جامع الترمذي، المناقب، حديث: 3798»