سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھلاؤ، اور جان پہچان والے اور اجنبی ہر ایک کو سلام کہو۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح البخاري، الإيمان، ح: 12»