ابوقره خراسانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ہمارے پاس سے گزرتے تو ہاتھ سے اشارہ فرماتے اور سلام کہتے۔ اور ان کے جسم پر سفید داغ تھے۔ اور میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ زرد خضاب لگاتے تھے اور ان پر سیاہ عمامہ تھا۔ سيده اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو سلام کرتے ہوئے ہاتھ کا اشارہ کیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1002]
تخریج الحدیث: «في الرواية الأولى: ضعيف الإسناد و قال فى قول أسماء: صحيح و هو معلق: قول أسماء أخرجه الترمذي، الاستئذان و الآداب، ح: 2697 و الباقي لم أجده»
قال الشيخ الألباني: في الرواية الأولى : ضعيف الإسناد و قال فى قول أسماء : صحيح و هو معلق
سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن عمرو اور قاسم بن محمد کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ان دونوں نے سرف مقام پر پڑاؤ ڈالا۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے تو انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا تو ان دونوں نے انہیں جواب دیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1003]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوف: تفرد به المصنف»
عطا بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ وہ ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ناپسند کرتے تھے۔ یا فرمایا: ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ناپسند کیا جاتا تھا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1004]