سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ جنت میں داخل نہیں ہوگے جب تک ایمان نہ لاؤ، اور اس وقت تک ایمان دار نہیں ہو سکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں وہ چیز بتاؤں جس سے تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جاؤ؟“ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 980]
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحمان کی عبادت کرو، کھانا کھلاؤ، سلام عام کرو، تم جنتوں میں داخل ہو جاؤ گے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 981]
تخریج الحدیث: «صحيح: جامع الترمذي، الأطعمة، ح: 1854»