سیدنا زارع بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم مدینہ طیبہ میں آئے تو ہم سے کہا گیا: وہ اللہ کے رسول ہیں۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ، پاؤں پکڑ کر بوسہ لینے لگے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 975]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد: تفرد به المصنف. اس كي سند ميں ام ابان راوية مجهوله هے.»
حضرت صہیب (مولی سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ اور پاؤں چومتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوف: الرخصة فى تقبيل اليد لابن المقري، ص: 16. اس كي سند ميں صهيب مولي العباس غير معروف هے.»