الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


الادب المفرد
كِتَابُ السَّلامِ
كتاب السلام
445. بَابُ تَقْبِيلِ الرَّجُلِ
445. پاؤں چومنا
حدیث نمبر: 976
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَمْرٌو، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ‏:‏ رَأَيْتُ عَلِيًّا يُقَبِّلُ يَدَ الْعَبَّاسِ وَرِجْلَيْهِ‏.‏
حضرت صہیب (مولی سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ اور پاؤں چومتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوف: الرخصة فى تقبيل اليد لابن المقري، ص: 16. اس كي سند ميں صهيب مولي العباس غير معروف هے.»

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوف

الادب المفرد کی حدیث نمبر 976 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 976  
فوائد ومسائل:
مذکورہ بالا دونوں روایات ضعیف ہیں۔ کسی صحیح روایت میں پاؤں چومنا ثابت نہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 976