سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں آئیں، تو عرض کیا: میں بھاری جسم کی عورت ہوں، اور میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج کا احرام باندھ لو، اور شرط لگا لو، میں وہیں احرام کھول دوں گی جہاں تو مجھے روک لے گا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب النكا ح، باب الاكفاء فى الدين، رقم: 5089 . مسلم، كتاب الحج، باب جواز الشتراط المحرم التحلل الخ، رقم: 1207 . سنن ابوداود، رقم: 1776 . سن ترمذي، رقم: 941 . سنن نسائي، رقم: 2776 . سنن ابن ماجه، رقم: 2938»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضباعہ رضی اللہ عنہا کو اجازت دی کہ وہ حج کریں اور یہ شرط لگا لیں کہ (اے اللہ!) تو مجھے جہاں روک لے گا، میں وہیں احرام کھول لوں گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 331]