سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں یعنی فجر سے پہلے کی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کی قرأت کے برابر قیام فرمایا کرتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التهجد و التطوع/حدیث: 238]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجمعة، باب ماجاء فى التطوع مثني مثني، رقم: 1171 . مسلم، رقم: 764 . مسند احمد: 217/6»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھنے کے بعد صرف مسواک کیا کرتے تھے اور پھر ہلکی سی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التهجد و التطوع/حدیث: 239]
تخریج الحدیث: «مسند عبدالرزاق: 1045/3، رقم: 1266 . اسناده ضعيف فيه جابر الجعفي وهو ضعيف»