سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات تہجد پڑھتے رہے۔ جب صبح ہوئی تو فرمایا: ”اللہ فلاں شخص پر رحم فرمائے، کتنی ہی آیات اس نے مجھے یاد کرا دیں جو مجھے بھلا دی گئی تھیں۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التهجد و التطوع/حدیث: 237]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب رفع الصوت بالقراء فى صلاة الليل، رقم: 3970، 1331 . قال الالباني: صحيح»