سیدہ ام ایوب رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سات قرأتوں پر نازل ہوا ہے وہ سب شافی (اطمینان بخش) کافی (کفایت کرنے والی) ہیں۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «بخاري، مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب بيان القرآن على سبعة احراف الخ، رقم: 819 . سنن ابوداود، رقم: 1475 . سنن ترمذي، رقم: 2943 . سنن نسائي، رقم: 940 .»