سیدہ ام فروہ رضی اللہ عنہا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے والوں میں سے تھیں، نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا عمل افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کو اس کے اول وقت میں پڑھنا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب مواقيت الصلاة، باب فضل الصلاة لوقتها، رقم: 527 . سنن ابوداود، رقم: 426 . سنن ترمذي، رقم: 170 .»