سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک ایسا وقت بھی آئے گا کہ لوگ تمہیں ایسی ایسی احادیث سنائیں گے جنہیں نہ تم نے سنا ہو گا، نہ تمہارے آباء و اجداد نے، پس تم ان لوگوں اور ان روایات سے اجتناب کرنا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب العلم/حدیث: 3]
تخریج الحدیث: «مسلم، باب النهي عن الرواية الخ، رقم: 6۔ مسند احمد: 2/ 321۔ صحيح ابن حبان، رقم: 6766»