-" لا يقولن أحدكم عبدي، فكلكم عبيد الله ولكن ليقل: فتاي ولا يقل العبد ربي ولكن ليقل: سيدي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی اپنے غلام کو «عبدي»(میرا بندہ) نہ کہے بلکہ «فتاي»( میرا خادم) کہے، کیونکہ تم سارے اللہ کے بندے ہو۔ اسی طرح کوئی غلام اپنے آقا کو «ربى»(میرا رب) نہ کہے بلکہ «سيدى»(میرا سردار) کہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2876]