الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
1371. عورتوں کا جہاد میں شریک ہونا کیسا ہے؟ عورتوں کا بطور معالج لشکر اسلام کے ساتھ جانا
حدیث نمبر: 2093
- (يا أمّ سُليمٍ! إنّ الله عزّ وجلّ قد كفانا وأحسن).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حنین والے دن ام سلیم، ابوطلحہ کے ساتھ تھیں، ام سلیم کے پاس ایک خنجر بھی تھا، ابوطلحہ نے پوچھا: ام سلیم! یہ تیرے پاس کیا ہے؟ اس نے کہا: میں نے یہ اٹھایا ہوا ہے کہ اگر کوئی کافر میرے قریب ہوا تو میں اس کا پیٹ پھاڑ کر آنتیں نکال دوں گی۔ ابوطلحہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! کیا آپ ام سلیم کی بات سن رہے ہیں؟ وہ ایسے ایسے کہہ رہی ہے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب وہ شکست کھا کر بے مہارے بنیں گے تو میں ان کو قتل کر دوں گی۔ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ام سلیم! بیشک اللہ عزوجل نے ہمیں کفایت کیا ہے اور بہت خوب کیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2093]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3260
حدیث نمبر: 2094
-" اجلسي لا يتحدث الناس أن محمدا يغزو بامرأة".
سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا، جن کا تعلق قضاء قبیلے سے تھا، نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کرنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے اجازت) نہیں (دیتا)۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں زخمیوں کا علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال کروں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رہنے دو، کہیں لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) عورتوں کو جہاد پر لیے جاتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2094]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2887
حدیث نمبر: 2095
-" لولا أن تكون سنة، يقال: خرجت فلانة! لأذنت لك ولكن اجلسي في بيتك".
سیدہ ام کبثہ رضی اللہ عنہا، جو بنوعذرہ قبیلے کی خاتون ہیں، کہتی ہیں: اے اللہ کے رسول! مجھے (جہاد کے لیے) فلاں لشکر میں نکلنے کی اجازت دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں لڑنا نہیں چاہتی میرا ارادہ ہے کے میں زخمیوں کا دوادارو اور بیماروں کی دیکھ بھال کروں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اگر اس طرح کہا جانے کی روٹین بن جانے کا اندیشہ نہ ہوتا کہ فلاں نکل گئی ہے تو میں تجھے اجازت دے دیتا، بس تو اپنے گھر میں بیٹھی رہ۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2095]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2740