ابوجعفر محمد الباقر رحمہ اللہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما دونوں اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ/حدیث: 101]
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» : «سنن ترمذي 1743، وقال:هذا حديث حسن صحيح، السنن الكبري للبيهقي(143/4) مطولا . شرح معاني الآثار للطحاوي (266/4)» اس روایت کی سند منقطع ہے، امام محمد بن علی الباقر رحمہ اللہ نے سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو نہیں پایا، بلکہ وہ ان کی شہادت کے بعد پیدا ہوئے تھے۔ نیز دیکھئے میری کتاب: انوار الصحیفہ (ص232)