سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا ہوا تھا، اس پر ”محمد رسول اللہ“ کندہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کی عبارت کندہ کرنے پر سب کو منع فرما دیا۔ اور یہ وہی انگوٹھی تھی جو سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ سے بئر اریس میں گر گئی تھی۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «صحيح مسلم (2091، دارالسلام:5477)» نیز دیکھئے حدیث سابق: 93