امام ترمذی کہتے ہیں: اس کتاب (السنن) کی ساری احادیث معمول بہ ہیں، بعض اہل علم نے ان پر عمل کیا ہے، صرف دو حدیثیں اس سے مستثنیٰ ہیں: [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: 3957]
۱- ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں خوف اور بارش کے عذر کے بغیر ظہر و عصر اور مغرب و عشاء دونوں کو جمع کر کے ایک ساتھ ادا کیا۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: Q3957]
۲- دوسری حدیث: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جب شرابی شراب پئیے تو اسے کوڑے لگاؤ، چوتھی بار پئیے تو اس کو قتل کر دو۔“ ہم نے ”کتاب السنن“ میں دونوں حدیثوں کی علت بیان کر دی ہے۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: Q3957]