ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے جنگ اوطاس کے دن کچھ عورتیں قید کیں۔ اور ان کی قوم میں ان عورتوں کے شوہر موجود تھے، لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو یہ آیت نازل ہوئی «والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم»”تم پر شوہر والی عورتیں بھی حرام ہیں الا یہ کہ وہ تمہاری ملکیت میں آ گئی ہوں“(النساء: ۲۴)۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- اسی طرح سے اسے ثوری نے بطریق: «عثمان البتي عن أبي الخليل عن أبي سعيد» روایت کیا ہے - [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1132]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الرضاع 9 (1456)، والمؤلف في تفسیر النساء (3017)، وانظر الحدیث الآتي (تحفة الأشراف: 4077) (صحیح)»
ہمام نے اس حدیث کو بطریق: «قتادة عن صالح أبي الخليل عن أبي علقمة الهاشمي عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کیا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1132M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح (المصدر المذکور) سنن ابی داود/ النکاح 45 (2155)، سنن النسائی/النکاح 59 (3335)، (تحفة الأشراف: 7134)، مسند احمد (3/84) والمؤلف في تفسیر النساء (3016) (صحیح)»