ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر لیٹتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکھٹا کر کے ان میں پھونکتے اور پھر ان میں سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھتے، پھر جس حد تک ممکن ہوتا جسم پر ہاتھ پھیرتے اور اس کی ابتداء سر اور چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے کرتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا تین بار کرتے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 256]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «(سنن ترمذي: 3402 وقال: حسن غريب صحيح)، صحيح بخاري (5017) عن قتيبة به.»