سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (ایک دفعہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے تھے حتی کہ خراٹے لینے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سوتے تو خراٹے لیتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آئے اور نماز کی اطلاع دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور بغیر وضو کیے نماز پڑھی۔ اس حدیث میں ایک واقعہ ہے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «(وعلقه الترمذي فى سننه: 3419 مختصرا)، صحيح بخاري (6316) صحيح مسلم (763)»