جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام مشرکوں کی زمین میں بھاگ کر چلا جائے تو اس کا خون حلال ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4057]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4054) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ابواسحاق‘‘ مختلط اور مدلس ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، [4057.4061] إسناده ضعيف، ابو داود (4360) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 351
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام مشرکوں کی زمین میں بھاگ کر چلا جائے تو اس کا خون حلال ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4058]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، [4057.4061] إسناده ضعيف، ابو داود (4360) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 351
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو کوئی غلام اپنے مالکوں سے بھاگا اور دشمن سے جا کر مل گیا تو اس نے خود کو حلال کر دیا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4061]