عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قسم کھائی اور ان شاءاللہ کہا تو اس نے استثناء کر لیا“۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3859]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قسم کھائی اور ”ان شاءاللہ“ کہا تو اس نے استثناء کر لیا“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3860]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی بات پر قسم کھائی اور ”ان شاءاللہ“ کہا تو اب اسے اختیار ہے چاہے تو قسم پوری کرے اور چاہے تو نہ کرے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3861]