الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن نسائي تفصیلات
سوانح حیات:
امام نسائی رحمہ اللہ
كتاب مناسك الحج
کتاب: حج کے احکام و مناسک
115. بَابُ: قَتْلِ الْوَزَغِ
115. باب: گرگٹ مارنے کا بیان۔
ام شریک رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گرگٹ کو مارنے کا حکم دیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2888]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/بدء الخلق 15 (3307)، أحادیث الأنبیاء 8 (3359)، صحیح مسلم/السلام 38 (2237)، سنن ابن ماجہ/الصید 12 (3228)، (تحفة الأشراف: 18329)، مسند احمد (6/421، 462)، سنن الدارمی/الاضاحي 27 (2043) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” گرگٹ چھوٹا فاسق (موذی) ہے“ ۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2889]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/جزاء الصید7 (1831)، (تحفة الأشراف: 16598)، مسند احمد (6/87، 155، 271، 279، 279) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : «فویسق» ، «فاسق» کی تصغیر ہے تحقیر کے لیے یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
Back