ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ اللہ تعالیٰ سے یقینی طور پر سوال کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر کوئی زور زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔“[سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3854]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13872)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/التوحید 31 (7477)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 3 (2679)، سنن ابی داود/الصلاة 358 (1483)، سنن الترمذی/الدعوات 78 (3497)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/القرآن 8 (28)، مسند احمد (2/243، 457، 486) (صحیح)»