الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابن ماجه تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ
كتاب الجنائز
کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
12. بَابُ: مَا جَاءَ فِيمَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْكَفَنِ
12. باب: کفن کے لیے کون سا کپڑا اچھا اور مستحب ہے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، لہٰذا تم اپنے مردوں کو اسی میں کفناؤ، اور اسی کو پہنو“ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1472]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/اللباس 16 (4061)، سنن الترمذی/الجنائز 18 (994)، (تحفة الأشراف: 5534)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/231، 247، 274، 368، 355، 363)، (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: (3566) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بہترین کفن جوڑا ہے“ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1473]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجنائز 35 (3156)، (تحفة الأشراف: 5117) (ضعیف)» (اس کی سند میں أبونصر اور نسی مجہول ہیں)
وضاحت: ۱؎ : یعنی تہبند اور چادر۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی تجہیز و تکفین کا ذمہ دار ہو، تو اسے اچھا کفن دے“ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1474]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الجنائز 19 (995)، (تحفة الأشراف: 12125) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : اچھے کفن سے مراد کپڑے کی صفائی اور سفیدی ہے، قیمتی کپڑا مراد نہیں، اس لئے کہ قیمتی کفن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
Back