علاء کے کسی بیٹے سے روایت ہے کہ علاء بن حضرمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بحرین (علاقہ احساء) کے گورنر تھے، وہ جب آپ کو کوئی تحریر لکھ کر بھیجتے تو اپنے نام سے شروع کرتے۔ [سنن ابي داود/أَبْوَابُ النَّوْمِ/حدیث: 5134]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11009)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/339) (ضعیف الإسناد)» (اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف بعض ولد العلاء مجهول انظر الحديث الآتي (5135) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 178