ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مر گیا اور اس نے نہ جہاد کیا اور نہ ہی کبھی اس کی نیت کی تو وہ نفاق کی قسموں میں سے ایک قسم پر مرا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2502]
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جہاد نہیں کیا یا کسی جہاد کرنے والے کے لیے سامان جہاد فراہم نہیں کیا یا کسی مجاہد کے اہل و عیال کی بھلائی کے ساتھ خبرگیری نہ کی تو اللہ اسے کسی سخت مصیبت سے دو چار کرے گا“، یزید بن عبداللہ کی روایت میں «قبل يوم القيامة»”قیامت سے پہلے“ کا اضافہ ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2503]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الجھاد 5 (2762)، (تحفة الأشراف: 4897)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الجھاد 26 (2462) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: حسن مشكوة المصابيح (3820) أخرجه ابن ماجه (2762 وسنده حسن) الوليد بن مسلم صرح بالسماع المسلسل عند ابن عساكر في الأربعين في الحث علي الجھاد (20) وتابعه صدقة بن خالد عند الطبراني في مسند الشاميين (883)
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشرکوں سے اپنے اموال، اپنی جانوں اور زبانوں سے جہاد کرو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2504]