سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھتے تھے پھر نماز سے فارغ ہو کر واپس آتے تھے اور دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1085]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازي 25 (4168)، صحیح مسلم/الجمعة 9 (860)، سنن النسائی/الجمعة 14 (1392)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 84 (1100)، (تحفة الأشراف: 4512)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/46، 50)، سنن الدارمی/الصلاة 194(1587) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (4168) صحيح مسلم (860)