سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”آدمیوں کی آگ جس کو وہ سلگاتے ہیں ایک جز ہے ستر (70) جزوں میں سے جہنم کی آگ کا (یعنی جہنم کی آگ میں اس آگ سے انہتر (69) حصّے زیادہ جلن اور تیزی ہے)۔“ لوگوں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہی آگ دنیا کی کافی تھی (جلانے کو)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آگ اس آگ سے انہتر حصّے زیادہ ہے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1833]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3265، 6000، 6469، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2752، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 345، 656، 6147، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 185، 186، 7724، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2589، 3541، 3542، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2827، 2889، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4293، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7323، 8111، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1163، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6372، فواد عبدالباقي نمبر: 57 - كِتَابُ جَهَنَّمَ-ح: 1»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم جہنم کی آگ کو سرخ سمجھتے ہو جیسے دنیا کی آگ، وہ قار سے بھی زیادہ سیاہ ہے، اور قار زفت کو کہتے ہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1834]