اُم المؤمینن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیوں نے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چاہا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجیں اور اپنا ترکہ طلب کریں، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ: ”ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا، جو ہم چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1831]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6727، 6730، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1758، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6611، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4427، 6311، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2976، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12861، 12862، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26790، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9773، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 27»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد میرے وارث ترکہ کو تقسیم نہ کریں گے، جو میں چھوڑ جاؤں اپنی بیبیوں کی خوراک کے بعد اور عامل کے خرچ کے بعد وہ سب صدقہ ہے۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1832]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2776، 3096، 6729، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1760، 1761، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2488، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6609، 6610، 6612، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2974، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12854، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7301،، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1168، والبزار فى «مسنده» برقم: 8832، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 28»