امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مضارب کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ مضاربت کے مال میں سے کچھ ہبہ کرے، یا کسی فقیر کو دے، یا کسی احسان کا بدلہ ادا کرے۔ اگر اور لوگ بھی اپنا کھانا لے کر آئے تو مضارب بھی اپنا کھانا لاکر اس میں شریک ہو سکتا ہے، جب کہ دیدہ دانستہ ضرورت سے زیادہ نہ ملائے، اگر ایسا کرے گا تو رب المال سے اجازت لینا ضروری ہے، اگر رب المال نے اجازت نہ دی تو جس قدر زیادہ اس نے صرف کیا ہے اس کو مجرا کر دے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْقِرَاضِ/حدیث: 1401Q27]