سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے تھے کہ آیا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نجد کا رہنے والا، اس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے، اور اس کی آواز کی بھنبھناہٹ سنائی دیتی تھی، لیکن اس کی بات سمجھ میں نہ آتی تھی یہاں تک کہ قریب آیا، تو وہ پوچھتا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام کے معنی۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے: ”پانچ نمازیں پڑھنا رات دن میں۔“ تب وہ شخص بولا: سوا ان کے اور بھی کوئی نماز مجھ پر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر نفل پڑھنا چاہے تو تو پڑھ۔“ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”اور روزے رمضان کے۔“ بولا: سوا ان کے اور بھی کوئی روزہ مجھ پر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مگر اگر نفل رکھے۔“ پھر ذکر کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کا۔ وہ شخص بولا: اس کے سوا بھی کچھ صدقہ مجھ پر فرض ہے؟ فرمایا: ”نہیں، مگر اگر تو نفل رکھے۔“ پس پیٹھ موڑ کر چلا وہ شخص، تب فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”بیڑا اس کا پار ہوا اگر سچ بولا۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 426]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 46، 1891، 2678، 6956، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 11، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 306، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1724، 3262، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 459، برقم: 2091، برقم: 5045، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 315، 2411، وأبو داود فى «سننه» برقم: 391، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1619، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1720، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1407، والبزار فى «مسنده» برقم: 933، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 821، شركة الحروف نمبر: 390، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 94»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”جب آدمی سو جاتا ہے تو باندھتا ہے شیطان اس کی گدی پر تین گرہیں، ہر گرہ مار کر کہتا جاتا ہے کہ ابھی تجھ کو بڑی رات باقی ہے تو سو رہ۔ پس اگر جاگتا ہے آدمی اور یاد کرتا ہے اللہ جل جلالہُ کو کھل جاتی ہے ایک گرہ، اگر وضو کرتا ہے کھل جاتی ہے دوسری گرہ، پھر اگر نماز پڑھتا ہے صبح کی کھل جاتی ہے تیسری گرہ، پس رہتا ہے وہ شخص اس دن خوش دل اور خوش مزاج، ورنہ رہتا ہے بد نفس مجہول۔“[موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1142، 3269، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 776، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1131، 1132، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2553، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1608، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1303، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1306، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1329، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4717، 4802، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7428، والحميدي فى «مسنده» برقم: 990، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6278، شركة الحروف نمبر: 391، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 95»