سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اس رات کو جس میں وہ زخمی ہوئے تھے، تو جگائے گئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نمازِ صبح کے واسطے، پس فرمایا کہ ہاں، اور اچھا نہیں حصہ اس شخص کا اسلام میں جو ترک کرے نماز کو، تو نماز پڑھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اور زخم سے ان کے خون بہتا تھا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1703، والدارقطني فى «سننه» برقم: 870، 871، 1511، 1750، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 579، 580، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8474، 30998، 38222، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8181، شركة الحروف نمبر: 74، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 51»
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ نے کہا کہ جس شخص کا خون نکسیر پھوٹنے سے جاری رہے اور خون بند نہ ہو تو اس کے حق میں تم کیا کہتے ہو؟ کہا یحییٰ بن سعید نے، پھر کہا سعید بن مسیّب نے کہ میرے نزدیک نماز اشارہ سے پڑھ لے۔ کہا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ قول سعید بن مسیّب کا بہت پسند ہے مجھ کو منجملہ اُن اقوال کے جو سنے میں نے اس باب میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 575، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8471، شركة الحروف نمبر: 75، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 52»