124- سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمہاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز کا علم عطا کیا گیا تھا صرف پانچ چیزوں کا (حکم مختلف ہے)۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «إِنَّ اللهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ» ”بے شک قیامت کا علم اللہ تعالیٰ کے ہی پاس ہے۔“ یہ سورہ آخر تک ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 124]
تخریج الحدیث: «إسنادہ حسن، أخرجه أحمد فى ”مسنده“، برقم: 3733 برقم: 4252 برقم: 4339، والطيالسي فى مسنده، برقم: 385، وأبو يعلى فى ”مسنده“: برقم: 5153، وابن أبى شيبة فى مصنفه، برقم: 32385»