ایک خاتون صحابیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم صفا مروہ کے درمیان سعی فرما رہے تھے اور اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرماتے جا رہے تھے کہ سعی کرو، کیونکہ اللہ نے تم پر سعی کو واجب قرار دیا ہے۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27463]
حكم دارالسلام: حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لجهالة حال موسي بن عبيد