حضرت ام حمید زوجہ رضی اللہ عنہا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ کی معیت میں نماز پڑھنا محبوب رکھتی ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے معلوم ہے کہ تم میرے ساتھ نماز پڑھنے کو پسند کرتی ہو، لیکن تمہارا اپنے کمرے میں نماز پڑھنا حجرے میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور اپنی قوم کی مسجد میں نماز پڑھنا میری مسجد میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے، چنانچہ ان کے حکم پر ان کے گھر کے سب سے آخری کونے میں جہاں سب سے زیادہ اندھیرا ہوتا تھا، نماز پڑھنے کے لئے جگہ بنا دی گئی اور وہ آخری دم تک وہیں نماز پڑھتی رہیں۔“[مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27090]
حكم دارالسلام: حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عبدالله بن سويد، وقد توبع