حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سمرہ بن فاتک کتنا اچھا آدمی ہے اگر وہ اپنے سر کے بال کاٹ لے اور تہبند اچھی طرح باندھ لے، حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ نے ایسا ہی کیا کہ اپنے بال کاٹ لئے اور تہبند اچھی طرح لیا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17788]
حكم دارالسلام: إسناده حسن لولا عنعنة هشيم، وروي هذا الحديث فى حق خريم بن فاتك أخي سمرة، وهو المحفوظ