سیدنا عبداللہ بن عامر سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے میں اس وقت بچہ تھا میں کھیلنے کے لئے باہر جانے لگا تو میری والدہ نے مجھ سے کہا عبداللہ ادھر آؤ میں تمہیں کچھ دوں گی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کیا دینا چاہتی ہوانہوں نے کہا میں اسے کھجور دوں گی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم ایسا نہ کر تیں تو تم پر ایک جھوٹ لکھ دیا جاتا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15702]
حكم دارالسلام: حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لإبهام مولي عبدالله بن عامر