اسماعیل کے دادا سے مروی ہے کہ ان کا ایک غلام تھا جس کا نام طہمان یا ذکوان تھا انہوں نے اسے نصف آزاد کر دیا غلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنی آزادی میں آزاد اور غلامی میں غلام ہو چنانچہ وہ اپنے آقا کی موت تک ان کی خدمت کرتا رہا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15402]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة عمر بن حوشب، وجد عمرو بن سعيد ليس له صحبة
سیدنا عمربن سعید سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی باپ نے اپنی اولاد کو عمدہ ادب سے بہتر کوئی تحفہ نہیں دیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15403]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف عامر بن صالح، ولارساله عمرو بن سعيد بن العاص، موسي ليس له صحبة، وموسي ابن عمر مجهول