سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹڈیوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اللہ کا کثیر لشکر ہے، میں اسے نہ کھاتا ہوں نہ حرام قرار دیتا ہوں۔ “ ابوداؤد، محی السنہ نے فرمایا: یہ روایت ضعیف ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4134]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (3813) ٭ سليمان التيمي مدلس و عنعن و تابعه أبو العوام و لم يوثقه غير ابن حبان .»