ابو زبیر ؒ، جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کو سمندر باہر (ساحل کی طرف) پھینک دے اور اس سے پانی اتر جائے تو اسے کھاؤ، اور جو اس میں مر جائے اور سطح سمندر پر تیرنے لگے تو اسے مت کھاؤ۔ “ ابوداؤد، ابن ماجہ۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ امام محی السنہ ؒ نے فرمایا: اکثر کا یہ مؤقف ہے کہ یہ روایت جابر رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4133]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3815) و ابن ماجه (3247) وذکره البغوي في مصابيح السنة (40/3 ح3167) ٭ أبو الزبير مدلس و عنعن .»