جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ اس میں ضرور شرکت کرے، دل چاہے تو کھا لے ورنہ چھوڑ دے۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3217]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1430/105)»