عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو دعوتِ ولیمہ دی جائے تو وہ اسے قبول کر لے۔ “ بخاری، مسلم۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”چاہیے کہ وہ دعوت قبول کرے خواہ شادی کی دعوت ہو یا کوئی دوسری دعوت۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3216]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5173) و مسلم (1429/96، 1429/100)»