عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرض اور بیع (ایک ساتھ) جائز ہے نہ ایک بیع میں دو شرطیں، اور نہ ہی اس چیز کا منافع جائز ہے جس کا ضامن نہیں اور اس چیز کی بیع بھی جائز نہیں جو تیرے پاس نہیں۔ “ ترمذی، ابوداؤ، نسائی۔ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث صحیح ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2870]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1234) و أبو داود (3504) و النسائي (288/7 ح 4615)»