ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے اس کا فضل طلب کیا کرو کیونکہ اللہ پسند کرتا ہے کہ اس سے سوال کیا جائے اور کشائش و خوشحالی کا انتظار افضل عبادت ہے۔ “ ترمذی۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف رواہ الترمذی (۳۵۷۱)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2237]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3571) ٭ حکيم بن جبير: ضعيف رمي بالتشيع و رجل: مجھول .»